Organic Moringa Leaf Powder ( مورنگا پاؤڈر - سوہانجنا)

Organic Moringa Leaf Powder ( مورنگا پاؤڈر - سوہانجنا)

Organic Moringa Leaf Powder ( مورنگا پاؤڈر - سوہانجنا)

Weight
Regular price Rs.550.00
/

  • 30 Days Money Back Guarantee
  • Free Returns & Exchanges
  • Cash On Delivery
  • In stock, ready to ship
  • Backordered, shipping soon
Shipping calculated at checkout.

مورنگا , سوہانجنا ہمارے اپنے فارم پے اگایا جاتا ہے۔ اس لیے یہ    ملاوٹ سے بالکل  پاک ہے اور 100٪ اوریجنل 30 دن کی منی بیک گارنٹی کے ساتھ۔

سوہانجنا ،ایک کرشماتی پودا

جدید سائنسی تحقیقات نے ایسے بہت سے درختوں، سبزیوں اور پھلوں کے بارے میں ہمیں بیش بہ معلومات کے حصول تک رسائی دی ہے جنہیں بجا طور پر “کرشماتی پودے” کہا جا سکتا ہے۔ جدید سائنسی تحقیقات کے نتیجے میں اہمیت حاصل کرنے والا ایک پودا “ مورنگا” بھی ہے جسے عرف عام میں سوہانجنا بھی کہا جاتا ہے۔

 

سوہانجنا ایک ایسا پودا ہے جسے بجا طور پر غذائی، طبی اور صعنتی فوائد و اہمیت کا حامل پودا کہا جا سکتا ہے۔ اس پودے کی بہت سی اقسام ہیں تاہم “مورنگا اولیفیرا”(Moringa olifera) اس کی وہ قسم ہے جسکی غذائی اہمیت انسانوں اور جانوروں دونوں کے لئیے تسلیم شدہ ہے ۔
مورنگا پر حالیہ و گزشتہ سائنسی تحقیقات اور تجربات سے ثابت شدہ ہے کہ اس کے پتوں میں دودھ سے دوگنا زیادہ پروٹین اور چار گنا زیادہ کیلشئیم، گاجر سے چار گنا زیادہ وٹامن A, ترشاوہ پھلوں سے سات گنا زیادہ وٹامن C, کیلے سے تین گنا زیادہ پوٹاشیم اور دہی سے دوگنا زیادہ پروٹین پائی جاتی ہے ۔
نہ صرف پتے، بلکہ اس کرشماتی پودے کے ہر حصے میں اہم غذائی اور طبی فوائد کے حامل اجزا وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جن میں وٹامنز، کیلسییم، میگنیشیم ، فاسفورس اور زنک وغیرہ شامل ہیں جو کہ بہت سی بیماریوں پر قابو پانے کے لئیے اہمیت کے حامل ہیں۔ جدید طب کے علاوہ سوہانجنا کے مختلف حصوں کا بطور دوا استعمال قدم حکما اور اطبا سے بھی ثابت شدہ ہے ۔ سوہانجنا کی خاص بات یہ ہے کہ اس پودے کا ہر حصہ، بیج، پتے، جڑ وغیرہ قابل استعمال ہے۔

سوہانجنا تیز رفتاری سے بڑھنے والا پودا ہے اور اس کا قدرتی مسکن شمالی ہندوستان اور جنوبی پاکستان ہے ۔ پاکستان میں سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقے میں بہت برسوں سے اپنی پہچان رکھتا ہے ۔
اگاو کے لحاظ سے یہ نیم پہاڑی علاقوں، ندی نالوں کے بیٹ، ریتیلی اور کنکری زمینوں کو مسکن بناتا ہے ۔
پودے کی چھال بھوری، نرم، موٹی اور دراڑوں والی ہوتی ہے ۔ پتے اور پھول فروری اور مارچ میں آتے ہیں اور اس کی پھلیاں اپریل سے جون تک کے عرصہ میں پختہ ہو جاتی ہیں ۔
سوہانجنا کے تمام حصوں کو بے شک و شبہ غذا کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پودے کا پھل پھلیوں کی صورت میں لگتا ہے جنہیں پکا کر سبزی ترکاری کے طور پر استعمال میں لانے کے علاوہ اچار کی صورت میں لمبے عرصے تک استعمال کے لئیے محفوظ کیا جاتا ہے ۔
اسی طرح اس کے پھول اور نوزائیدہ کونپلیں بھی پکانے کے کام آتی ہیں مگر انہیں زیادہ دیر تک پکانے سے انکی غذائی افادیت میں کمی آ جاتی ہے۔
اس کے علاوہ سوہانجنا کی سب سے زیادہ استعمال میں آنے والی نوعمر پودوں کی وہ جڑیں ہوتی ہیں جنہیں “سوہانجنے کی مولیاں” کہا جاتا ہے ۔ یہ بھی پکانے اور اچار بنانے کے لئیے استعمال ہوتی ہیں اور اس سے بننے والا اچار لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت بخش اجزا سے بھرپور بھی ہوتا ہے۔
اس کے نیم پختہ بیجوں کو توے پر بھون کر بھی کھایا جا سکتا ہے اور ان کا ذائقہ مونگ پھلی یا کاجو سے مشابہت رکھتا ہے ۔
تحقیقات کے مطابق سوہانجنا کی سب سے زیادہ غذائی اہمیت اس کے تازہ پتوں اور پھولوں میں ہوتی ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ اس کے پتوں کا استعمال خشک سفوف کی صورت میں کیا جاتا ہے۔
پتوں کو چھاوں میں سکھانے کے بعد پیس کر ہوا بند مرتبانوں میں محفوظ کر لیا جاتا ہے اور اطبا کے مطابق بچوں اور بڑوں میں اس سفوف کا استعمال قوت مدافعت بڑھانے کے علاوہ ذہانت میں اضافے کا سبب بھی بنتا ہے۔
پتوں کا رس نکال کر جراثیم کش محلول کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے اور زمین کی زرخیزی بڑھانے کے لیئے اس کے کچلے ہوئے پتوں کو مٹی میں ملانے سے بہتر نتائج سامنے آتے ہیں۔

مورنگا انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے لئیے بھی بہترین خوراک یعنی چارے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ دیگر سبز چارہ جات کے ساتھ ایک حصہ سوہانجنا کے پتے شامل کرنے سے جانوروں کی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں اضافے کے علاوہ دودھیل جانوروں کی دودھ اور گوشت کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
اس کے خشک پتوں کو مرغیوں کی غذا میں شامل کرنے سے پروٹین کی ضرورت کو کامیابی سے پورا کیا جاتا ہے۔
تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کے پتوں کو بطور چارہ استعمال کرانے سے جانوروں کی عمومی صحت میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ ونڈے کی ضرورت کو بہت حد تک کم کر دیتا ہےسوہانجنا کے پتے اور بیجوں میں ایسے اجزا بھی موجود پائے گئے ہیں جو فصلوں میں جڑی بوٹیوں اور کیڑے مکوڑوں کو قابو میں رکھنے کے لئیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں

یہ درخت تیزی سے بڑھتا ہے اور ایک سال بعد ہی بیج دینے لگ جاتا ہے جن سے عمدہ قسم کا تیل حاصل ہوتا ہے جو کہ گدلےپن کے بجائے شفاف خصوصیات کا حامل ہوتا ہے تاہم اس کے حصول کے لئیے وسیع سطح پر سوہانجنا کی کاشت کی ضرورت ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق یہ تیل خوردنی طور پر قابل استعمال ہونے کے علاوہ غذائی خوبیوں میں زیتون کے تیل کے برابر ہوتا ہے ۔ اس کے دیگر استعمالات میں میک اپ کے سامان کی تیاری اور قیمتی گھڑیوں کے پرزوں میں چکنائی کے لئیے استعمال ہونا ہے
اس کے بیج میں تیس سے چالیس فیصد تیل ہوتا ہے اور اسے کوہلو میں باآسانی نکالا جا سکتا ہے۔ مورنگا کا تیل دنیا کا مہنگا ترین تیل ہے لہزا کثیر رقبے پر مورنگا کی کاشت سے بہترین زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے
بیج کے بقیہ حصے اور پھوگ کو آئل سیڈ کیک کی صورت میں مرغیوں کی خوراک اور چارے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مورنگا کا ایک دو سالہ درخت تقریبا تین سے چار کلو گرام بیج دیتا ہے جبکہ ایک کلو گرام بیج سے پاو بھر تیل کا حصول ممکن ہوتا ہے۔
کیونکہ مورنگا کا تیل شفاف ہوتا ہے اس لئیے اسے دیگر تیلوں کی نسبت کم اور آسان پراسس کی ضرورت ہوتی ہے۔ مورنگا کے تیل کی سب سے اہم خصوصیت اس کا زیادہ دیر تک قابل استعمال رہنا ہے۔
یہ کرشماتی درخت بے حد کسان دوست بھی ہے کیونکہ یہ زمین کی زرخیزی میں کمی کا سبب نہیں بنتا اور گہری جڑیں ہونے کے باعث زمینی اجزا کی مقدار نہیں گھٹاتا بلکہ اس کے گرنے والے پتوں کی بدولت زمین کی زرخیزی میں اضافہ ہوتا ہے۔ کسان اسے اپنے کھیتوں کے وٹوں پر لگا کر اضافی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ بھی بنا سکتے ہیں۔
کیونکہ یہ ایک کسان دوست پودا ہے لہزا کھیتوں کے کنارے ، چراگاہوں، نہروں سڑکوں اور گزرگاہوں میں لگانے سے ماحول میں درختوں کے اضافے سے ہونے والی مثبت ماحولیاتی تبدیلیوں کے حصول کی کوشش بھی کی جا سکتی ہے
مورنگا کو اگر پتوں کے حصول کے لئیے بطور فصل کاشت کرنا ہو تو اسے شٹالے یا برسیم کی طرح بار بار برداشت کیا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لئیے دو دو فٹ کے فاصلے پر مکئی کی طرح کاشت کرنا بے حد کامیاب رہے گا۔
جڑوں یا مولیوں کے لئیے سوہانجنا کے اچھے اور معیاری بیجوں کو زمین کی تیاری کے بعد قطاروں میں کم از کم تین فٹ کے فاصلے پر لگائیں تا کہ اچھی کوالٹی کی مولیوں کا حصول ممکن ہو۔
آبپاشی اور کھاد کا استعمال زمین کی زرخیزی کے مطابق کیا جائے۔

سوہانجنا کو کاشت کرنا بے حد آسان ہے اور کاشت تین طریقوں سے کی جاتی ہے جن میں براہ راست زمین میں کاشت، پلاسٹک کی تھیلیوں(پولی تھین ٹیوبز) میں کاشت اور بذریعہ قلم کاشت شامل ہے۔
براہ راست کاشت کے لئیے بیج کو زمین میں دو انچ تک دبایا جاتا ہے اور درمیانی فاصلہ نو سے پندرہ فٹ بہترین تصور کیا جاتا ہے۔
اگر کھیت میں براہ راست نہ لگانا ہو تو پھر پہلے پلاسٹک کی تھیلیوں میں پنیری تیار کی جاتی ہے اور پودے نکل آنے کے تقریبا ایک ماہ بعد کھیت میں منتقل کئیے جاتے ہیں۔ منتقلی کے لئیے بعد از دوپہر وقت بہترین رہتا ہے ۔ کھیت میں 15 ×15 کے گہرے گڑھے بنا کر احتیاط سے پودا تھیلی سے باہر نکالیں تا کہ جڑ کو نقصان نہ پہنچے اور گڑھے میں کھڑا کر کے برابر مقدار میں ریت مٹی اور گوبر وغیرہ سے بھرنے کے بعد احتیاط سے پانی لگائیں۔
تیسرا طریقہ جو کہ کاشت بذریعہ قلم ہے، اس کے لئیے کم از کم ایک سالہ صحت مند پودا جس کے تنے کی موٹائی ایک پینسل کے برابر ہو منتخب کیا جائے اور تین سے چار فٹ لمبی شاخوں سے قلمیں تیار کی جائیں ۔ اس ضمن میں یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ سبز شاخوں کا استعمال قلموں کے لئیے ہرگز نہیں کیا جاتا۔
نرم بھربھری زمین میں پندرہ فٹ کے فاصلے پر قلموں کو اس طرح لگائیں کہ قلم کا ایک تہائی حصہ زمین کے اندر ہو۔
سوہانجنا کو یوں تو بڑھنے اور افزائش کے لئیے صرف زرخیز زمین کی ضرورت ہوتی ہے تاہم جلد اور بہتر نشمونما کے لئیے تین سو گرام نائٹروجن فی پودا کا استعمال بہترین نتائج دیتا ہے۔
پودے کی لمبائی کو چھ سے آٹھ فٹ کے درمیان برقرار رکھیں کیونکہ زیادہ لمبائی پکڑنے کی صورت میں پودا پتلا اور کمزور ہو کر جھک جاتا ہے اور ہوا کے تھپیڑوں کا مقابلہ کرنے کی اس کی اہلیت کم ہو جاتی ہے۔
یہ کرشماتی پودا کیڑے مکوڑوں کے خلاف قدرتی قوت مدافعت رکھتا ہے تاہم دیمک کے جڑوں پر حملہ کرنے سے بچانے کے لئیے سفارش کردہ زہر کا استعمال اچھا رہتا ہے۔
کسانوں کو اس کرشماتی پودے سے فائدہ اٹھانے کے لئیے اسے زیادہ سے زیادہ کاشت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ذاتی آمدن اور معاشی بہتری کے علاوہ ملکی معشیت میں زرمبادلہ سے ایک اچھا اضافہ ممکن ہو

Shipping

Thank you for visiting and shopping at Pansaar.com, Pakistan’s Largest Premium Herbal Store. Following are the terms and conditions that constitute our Shipping Policy. Domestic Shipping Policy

Domestic Shipping Policy

Shipment processing time

All orders are processed within 2-3 business days in major cities across Pakistan. Small towns will take 5 -8 days. Orders are not shipped or delivered on Sunday or National holidays.

If we are experiencing a high volume of orders, shipments may be delayed by a few days. Please allow additional days in transit for delivery. If there will be a significant delay in shipment of your order, we will contact you via email or telephone.

 

Shipping rates & delivery estimates

We have a flat shipping rate of Rs.200 per order if your order value is below Rs.2500. Delivery is Free in all Cities of Pakistan for Orders above Rs.2500.

You may order as many products as you may like in one order with the same flat shipping rate.

Shipping charges for your order will be calculated and displayed at checkout.

Shipment method

Estimated delivery time

Shipment cost

Trax Logistics

2 - 3 business days

Free Delivery for orders above Rs 2500. For below Rs 2500 shipping charges will be Rs 200

 

Delivery delays can occur on Occasions.

 

Self-Pickup for Non-Service Areas

Pansaar uses third party logistic partners and they have defined some non-service areas in which home delivery service is not available. You shall be contacted by the representative of our logistic partners and will decide a center point for order pickup.

 

Shipment confirmation & Order tracking

You will receive a Shipment Confirmation email once your order has shipped containing your tracking number(s). The tracking number will be active within 24 hours.

 

Damages

Pansaar takes complete ownership for any products damaged or lost during shipping. If you received your order damaged, please contact our customer support to file a claim and you shall receive a Full Refund or Free Replacement.

Please do take pictures of damaged goods received and share it with our representatives.

To file a claim, you can contact us at:

Phone: +92 311 5797707
WhatsApp: 0311 5797707
E-Mail: pansaaar@gmail.com
Chat: Please visit https://pansaar.com to chat with our representative.

International Shipping Policy

We currently do not ship outside Pakistan.

 

Return Policy

 At Pansaar, we deliver quality products which can benefit your health and beauty, we always want you to be satisfied with your purchase. If you are not completely satisfied with your order, for any reason, we will offer a full refund.

 

Returns

Once your order is delivered to you, you can return that item within 30 days of delivery. To be eligible for a return, your products must be unused and in the same condition that you received it and must be in the original packaging.

 

Shipping

To initiate a return, please email us at info@pansaar.com. We require a receipt or your order number of purchases to accompany your return.

All returned items should be sent to us at if requested by our support representative.

We'll also pay the return shipping costs if the return is a result of our error (you received an incorrect or defective item, etc.). You must have original receipt or packing slip to complete your return.

In case of an exchange you are responsible for paying for all shipping costs for your returned item.

 

Refunds and Exchanges

All the products you receive which has quality issues or packaging or seals were broken are valid for a refund or exchange.

The custom and personalized remedies that are made upon your request will not be refunded, as they are made just for you.

You should expect to receive your refund within three to four weeks (business days) once your product is returned (if requested by our representative), however, we make sure that our customers do not suffer from delayed services and try making it at our earliest.

This time period includes the transit time for us to receive your return from the shipper (5 to 10 business days), the time it takes us to process your return once we receive it (5 to 10 business days). The refunded amount will be deposited/transferred to your given bank account.

 

General

If you do not comply with any of the above conditions, we reserve the right to refuse the return or exchange, or to impose different or additional conditions.

 

Order Cancellations

Once our representative confirms your order with the amount over a phone call, or confirmed by customer using self-verification service and that order has been dispatched from our end, it will not be returned or cancelled. If the customer tends to cancel the order, they should inform once the confirmation is done.

 

How to Return or File a Refund

If you need to return an item, please contact us with your order number and details about the product you would like to return within 24 hours of delivery.

We will respond quickly with instructions for how to return items from your order.

Phone: +92 311 5797707
WhatsApp: 0311 5797707
E-Mail: pansaaar@gmail.com
Chat: Please visit https://pansaar.com to chat with our representative.

 

This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

Recently viewed